۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ سجاد شبیر رضوی

حوزہ/ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے آل محمدؐ کی محبت میں مارے گئے۔بے گناہ افراد کی شہادت کے بعد حکمران حکومت کرنے کا حق کھوچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ دعا کمیٹی اور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و ماتمداری اور مجلس عزا بسلسلہ وفات مادر ابوالفضل العباس علیہ السلام حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کا محفل شاہ خراسان روڈ علم عباس علمدار علیہ السلام کے سائے میں منعقد ہوئی جس میں مومنین و مومنات نے شرکت کی جبکہ مولانا منظر عباس زیدی، کمیل کرجت والا نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا سلام رضی زیدی، ماسٹر اشعر رضا نے پیش کی نوحہ خوانی وسنیہ زنی برادر وسیم عباس، عدنان کربلائی نے کی۔

دعا کمیٹی کے رکن ذاکر اہلبیت سید سجاد شبیر رضوی نے مجلس حضرت فاطمہ ام البنین سلام اللہ علیہا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے آل محمدؐ کی محبت میں مارے گئے۔بے گناہ افراد کی شہادت کے بعد حکمران حکومت کرنے کا حق کھوچکے ہیں۔آل محمدؐ سے محبت کرنا جرم ہے تو یہ جرم قائداعظم محمد علی جناح نے بھی کیا ہے۔ایک شیعہ نوجوان کی شہادت سے پورا خاندان مسائل کا شکار ہوجاتا ہے. ہماری قوم کے بچوں میں مثالی جذبہ موجود ہے ۔ہمارے بچے شہید قاسم سلیمانی اور سید حسن نصراللہ بنتے ہیں۔ہمیں قاسم سلیمانی پر فخر ہے ۔قاسم سلیمانی نے دنیا کے ایوانوں کو ہلادیا ہے ۔علیؑ کے غلام موت سے ڈرتے نہیں ہیں۔

مولانا سجاد شبیر نے عامر لیاقت کی گفتگو کو بھی تنقید کانشانہ بنایا اور اس کی شدید مذمت کی۔اس موقع پر گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں سپاہ یزید کے ہاتھوں دوکان پر فائرنگ کرکے شہید ہونے والے محب اہلبیت کے درجات بلندی اور مولانا احمر حسین کی والدہ محترمہ کے ایصال الثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکاء میں تبرک تقسیم کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .